20 نومبر 2014 - 10:07
فرانسیسی وزیراعظم: شام میں ایک ہزاردہشتگرد فرانسیسی باشندے ہیں:والس

فرانس کے وزیر اعظم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام میں جاری داخلی جنگ میں ایک ہزار کے قریب فرانسیسی باشندے دہشتگرد گروہوں داعش اور النصرہ کی طرف سے اس لڑائی میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ پچاس سے زیادہ فرانسیسی دہشتگرد شام میں مارے جاچکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم مینیول والس  نے پیرس میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  داعش کے جنگجوؤں میں تقریباً ایک ہزار فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں جب کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں سے جھڑپوں کے دوران 50 کے قریب فرانسیسی جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔  ان کا  کہنا تھا کہ یہ  نہات افسوس اور خطرناک بات ہے کہ فرانسیسی شہری اس طرح کی بربریت میں حصہ لے رہے ہیں لیکن یہ تمام واقعات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل منظر عام پر آنے والی  شامی قیدیوں کے سر قلم کرنے اور امریکی یرغمالی کو قتل کرنے کی ویڈیو میں نظر آنے والے دو افراد کو فرانسیسی شہری کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔

.......

/169